• Home  
  • پورٹ قاسم میں 400 ایکڑ پر گارمنٹس سٹی قائم کرنے کا اعلان
- پاکستان

پورٹ قاسم میں 400 ایکڑ پر گارمنٹس سٹی قائم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (17 اگست 2026): وزارت بحری امور نے پورٹ قاسم میں 400 ایکڑ پر گارمنٹس سٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گارمنٹس سٹی کے قیام کے سلسلے میں وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں گارمنٹس سٹی کے لیے […]

پورٹ قاسم میں 400 ایکڑ پر گارمنٹس سٹی قائم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (17 اگست 2026): وزارت بحری امور نے پورٹ قاسم میں 400 ایکڑ پر گارمنٹس سٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گارمنٹس سٹی کے قیام کے سلسلے میں وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں گارمنٹس سٹی کے لیے 250 ایکڑ رقبہ مختص ہوگا، اور اس منصوبے سے ایک لاکھ 38 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

جنید انوار چوہدری نے کہا اس منصوبے سے سالانہ 2.2 ارب ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں، گارمنٹس سٹی میں نجی سرمایہ کاری کو بنیادی اہمیت دی جائے گی، برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے گارمنٹس سٹی میں ون ونڈو نظام ہوگا۔

وزیر بحری امور کے مطابق گارمنٹس سٹی میں اعلیٰ قدر کی حامل ملبوسات تیار کی جائیں گی، پورٹ قاسم اتھارٹی اس منصوبے کے لیے بنیادی سہولیات فراہم کرے گی، جہاں ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.