• Home  
  • عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ
- تجارت

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

عالمی منڈی میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی سطح پر تیل کی طلب میں کمی کی نئی پیش گوئیوں اور امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں غیر متوقع اضافے نے قیمتوں پر دباؤ ڈالا، تاہم ایران تنازع کے باعث مشرقِ وسطیٰ سے سپلائی […]

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

عالمی منڈی میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی سطح پر تیل کی طلب میں کمی کی نئی پیش گوئیوں اور امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں غیر متوقع اضافے نے قیمتوں پر دباؤ ڈالا، تاہم ایران تنازع کے باعث مشرقِ وسطیٰ سے سپلائی کو لاحق خطرات نے قیمتوں میں مزید کمی کو محدود رکھا۔

 بین الاقوامی بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت 1.29 ڈالر، یعنی 1.5 فیصد کم ہو کر 87.69 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 1.30 ڈالر، یعنی 1.6 فیصد کمی کے بعد 82 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

 OPEC نے بدھ کو جاری کردہ ماہانہ آئل مارکیٹ رپورٹ میں 2026 کے دوران عالمی تیل کی طلب میں اضافے کی پیش گوئی کم کرکے یومیہ 580,000 بیرل کردی۔

 اسی روز  انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے رواں سال عالمی تیل کی کھپت میں یومیہ 1.6 ملین بیرل کمی کی توقع ظاہر کی، جبکہ گزشتہ ماہ یہ کمی ایک ملین بیرل یومیہ رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی، ایجنسی کے مطابق ایران جنگ کے باعث ایندھن کی محدود دستیابی اور بلند قیمتوں نے تیل کی طلب کو متاثر کیا ہے۔

 امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (EIA) کے مطابق 7 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں امریکی تجارتی خام تیل کے ذخائر میں 17.4 ملین بیرل کا غیر معمولی اضافہ ہوا، جس کے بعد ذخائر 424.4 ملین بیرل تک پہنچ گئے، یہ جون 5 کے بعد بلند ترین سطح ہے،تجزیہ کاروں نے اس کے برعکس 1.4 ملین بیرل کمی کی توقع کی تھی۔

دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے اور عبوری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات میں تعطل نے تیل کی قیمتوں کو سہارا دیا ہوا ہے، ایک ایرانی سینئر عہدیدار کے مطابق بدھ تک مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

 آبنائے ہرمز اور باب المندب میں منگل کو بحری جہازوں پر حملوں نے بھی مشرقِ وسطیٰ سے خام تیل اور گیس کی ترسیل کو درپیش خطرات اجاگر کیے ہیں، ماہرین کے مطابق ان اہم بحری راستوں میں سکیورٹی کی صورتحال مزید خراب ہونے سے جہازوں کو اپنے سگنلز بند کرنے پڑ رہے ہیں، جس سے عالمی منڈی کے لیے حقیقی سپلائی کی صورتحال کا اندازہ لگانا مزید مشکل ہوگیا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.