• Home  
  • مڈٹرم الیکشن میں ٹرمپ کو امریکی عوام کا زوردار طمانچہ رسید ہوا، محمد مخبر
- Uncategorized

مڈٹرم الیکشن میں ٹرمپ کو امریکی عوام کا زوردار طمانچہ رسید ہوا، محمد مخبر

تہران: ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر کا کہنا ہے کہ مڈٹرم الیکشن میں ٹرمپ کو امریکی عوام کی جانب سے زوردار طمانچہ رسید ہوا ہے۔ ایکس پر بیان میں ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر کا کہنا تھا کہ جنگ کا بوجھ اور اخراجات امریکا پر منتقل کرکے ایران فاتح بن کر […]

تہران: ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر کا کہنا ہے کہ مڈٹرم الیکشن میں ٹرمپ کو امریکی عوام کی جانب سے زوردار طمانچہ رسید ہوا ہے۔

ایکس پر بیان میں ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر کا کہنا تھا کہ جنگ کا بوجھ اور اخراجات امریکا پر منتقل کرکے ایران فاتح بن کر ابھرا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی جماعت کی جیت یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کی مگر ٹرمپ کو اپنے ہی عوام سے زوردار طمانچہ کھانا پڑا۔

اصل فاتح ایران ہے جو جنگ کے اخراجات امریکا پر منتقل کرنے میں کامیاب رہا، شہدا کے خون اور ایرانی قوم کی جدوجہد سے ٹرمپ کی پالیسیاں ناکام ہوں گی۔

امریکی انتظامیہ میں ایران کیخلاف آئندہ حکمت عملی پر اختلافات سامنے آگئے

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کی ناکام پالیسیوں سے امریکا کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہوجائے گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.