• Home  
  • ملکی ترقی اور خوشحالی تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہو رہی، انارکی پھیلانا چاہتی ہے: عطاء تارڑ
- پاکستان

ملکی ترقی اور خوشحالی تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہو رہی، انارکی پھیلانا چاہتی ہے: عطاء تارڑ

اسلام آبا:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی پاکستان تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہو رہی ،انارکی پھیلانا چاہتی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی ہر اہم موقع پر احتجاج کا اعلان کرکے ملک میں انارکی […]

ملکی ترقی اور خوشحالی تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہو رہی، انارکی پھیلانا چاہتی ہے: عطاء تارڑ

اسلام آبا:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی پاکستان تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہو رہی ،انارکی پھیلانا چاہتی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی ہر اہم موقع پر احتجاج کا اعلان کرکے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے۔فائرنگ کے واقعے نے سب کی آنکھیں کھول دی ہیں اور یہ ثابت ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہر احتجاج کے پیچھے مذموم مقاصد کارفرما ہیں۔

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی امن و امان کی صورتحال کو تباہ کرکے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی قیادت ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے، حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور پاکستان و پاکستانی عوام کو ہر محاذ پر فتح حاصل ہوگی۔ دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.