• Home  
  • 12 اگست کو ہونے والا نایاب مکمل سورج گرہن کیا پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟
- پاکستان

12 اگست کو ہونے والا نایاب مکمل سورج گرہن کیا پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

اسلام آباد : 12 اگست 2026 ہونے والا نایاب مکمل سورج گرہن کیا پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟ دنیا بھر میں فلکیاتی دلچسپی رکھنے والے افراد 12 اگست 2026 کو ایک نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے تاہم پاکستان میں نظر آئے گا یا نہیں۔ پاکستان میں یہ سورج گرہن نظر نہیں آئے گا، […]

12 اگست کو ہونے والا نایاب مکمل سورج گرہن کیا پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

اسلام آباد : 12 اگست 2026 ہونے والا نایاب مکمل سورج گرہن کیا پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

دنیا بھر میں فلکیاتی دلچسپی رکھنے والے افراد 12 اگست 2026 کو ایک نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے تاہم پاکستان میں نظر آئے گا یا نہیں۔

پاکستان میں یہ سورج گرہن نظر نہیں آئے گا، کیونکہ گرہن کے اہم مراحل کے دوران پاکستان میں رات کا وقت ہوگا۔

پاکستانی وقت کے مطابق جزوی گرہن کا آغاز: 12 اگست رات 8:34 بجے اور مکمل گرہن کا آغاز رات 9:58 بجے جبکہ عروج پر 12 اگست رات 10:46 بجے ہوگا تاہم مکمل گرہن کا اختتام رات 11:34 بجے ہوگا۔

سورج گرہن کہاں نظر آئے گا؟

12 اگست کو چاند زمین اور سورج کے درمیان آ جائے گا، جس کے باعث گرین لینڈ، آئس لینڈ، شمالی روس، اسپین اور پرتگال کے بعض علاقوں میں مکمل سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔

شمالی امریکا کے مختلف علاقوں، کینیڈا، یورپ کے بیشتر حصوں اور شمال مغربی افریقہ میں جزوی سورج گرہن نظر آئے گا۔

ناسا کا کہنا ہے کہ یورپ اور افریقہ کے مغربی علاقوں میں گرہن کے دوران سورج غروب ہوگا، جس کے باعث غروبِ آفتاب کے ساتھ سورج گرہن کا منفرد منظر دیکھنے کو ملے گا۔

سورج گرہن براہِ راست کیسے دیکھا جائے؟

ناسا کی جانب سے اس فلکیاتی واقعے کی آن لائن براہِ راست نشریات بھی کی جائیں گی، جسے پاکستانی وقت کے مطابق 12 اگست کی رات آن لائن دیکھا جا سکے گا۔

ماہرینِ فلکیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جن علاقوں میں سورج گرہن نظر آئے گا، وہاں مخصوص سولر گلاسز کے بغیر براہِ راست سورج کی طرف ہرگز نہ دیکھیں، کیونکہ اس سے آنکھوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.