• Home  
  • سستا گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری
- پاکستان

سستا گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد : 25 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کی منظور کرلی گئی ، ملک کی سابقہ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2001 میں منظور کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کی منظوری دے دی، نئی ہاؤسنگ پالیسی تقریباً 25 سال بعد منظور کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے […]

سستا گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد : 25 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کی منظور کرلی گئی ، ملک کی سابقہ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2001 میں منظور کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کی منظوری دے دی، نئی ہاؤسنگ پالیسی تقریباً 25 سال بعد منظور کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے اپنے گزشتہ اجلاس میں نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کی منظوری دی، ملک کی سابقہ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2001 میں منظور کی گئی تھی۔

نئی پالیسی کا بنیادی وژن سب کے لیے مناسب، سستی اور پائیدار رہائش کی فراہمی کو فروغ دینا ہے، جبکہ پالیسی کا مقصد رہائش کے مواقع، بنیادی سہولیات اور معاون انفرااسٹرکچر تک بہتر رسائی یقینی بنانا ہے۔

نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 میں ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے شعبے کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے 9 واضح موضوعات شامل کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے پالیسی دستاویز کی تیاری پر وزارت کے پالیسی اینڈ پلاننگ ونگ کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کی تشکیل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا، پالیسی کی منظوری وزارت کے لیے تاریخی سنگِ میل ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تقریباً ایک چوتھائی صدی سے جامع نیشنل ہاؤسنگ پالیسی سے محروم تھا، نئی پالیسی ملک میں ہاؤسنگ کی کمی اور شہری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سمت متعین کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئی نیشنل ہاؤسنگ پالیسی ملک بھر میں سستی اور پائیدار رہائشی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.