وزیراعلیٰ پنجاب نے گلگت بلتستان طلباء کیلئے سکالرشپس کا تحفہ دے دیا ۔
گلگت بلتستان کے تقریباً 500 طلباء میں سکالرشپ تقسیم کئے جائینگے۔طلباء کو 6 کروڑ سے زائد مالیت کی سکالرشپ تقسیم کی جائینگی،وزیراعلیٰ کل طلباء کو سکالرشپس فراہم کریں گے
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ سکالرشپ گلگت کے طلباء کیلئے پنجاب حکومت کا تحفہ ہے،سکالرشپ لینے والوں میں گلگت بلتستان کے مجموعی طور پر 7 تعلیمی ادارے شامل ہیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہونہار سکالرشپ سکیم میں ہر صوبے کے طلباء کیلئے کوٹہ رکھا گیا ہے ۔
وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ چند دنوں میں آزاد کشمیر کے طلباء کیلئے بھی سکالرشپ کا تحفہ لے کر جا رہے ہیں۔

