لاہور : پنجاب پولیس کے 14 ڈی ایس پیز کے تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے اور ڈی ایس پی اظہر حسین کو ہیڈکوارٹرز لودھراں سے ہیڈکوارٹرز راجن پور تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پنجاب پولیس کے 14 ڈی ایس پیز کے تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔
جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈی ایس پی اظہر حسین کو ہیڈکوارٹرز لودھراں سے ہیڈکوارٹرز راجن پور تعینات کردیا گیا، جبکہ ڈی ایس پی شاہد محمود کو ویٹنگ فار پوسٹنگ سے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم گجرات مقرر کیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی محمد عبدالہادی کو ڈی ایس پی آر آئی بی سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان، ڈی ایس پی محمد آصف سعید کو ڈی ایس پی لیگل بہاولنگر سے ڈی ایس پی لیگل ون خانیوال تعینات کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ ٹریفک آفیسر محمد افضل کو ویٹنگ فار پوسٹنگ سے ٹریفک آفیسر ہیڈکوارٹرز ریجنل ٹریفک آفس ملتان، جبکہ ڈی ایس پی سید علی جعفر رضا کو ہیڈکوارٹرز ملتان سے تبدیل کرکے ایس ڈی پی او نیو ملتان مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ڈی ایس پی اطہر نوید کو ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ بہاولپور سے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز بہاولپور، ڈی ایس پی ارشد علی کو ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ پاکپتن سے ڈی ایس پی پی ایچ پی وہاڑی اور ٹریفک آفیسر احسن سلیم کو لائسنسنگ سی ٹی پی لاہور سے ٹریفک آفیسر پاسبان ماڈل ٹاؤن ڈویژن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈی ایس پی لیاقت علی کو ویٹنگ فار پوسٹنگ سے ڈی ایس پی وی آئی پی سیکیورٹی ون اسپیشل برانچ لاہور، ڈی ایس پی طاہر انیس کو اسپیشل برانچ راولپنڈی سے ڈی ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری خوشاب اور ڈی ایس پی محمد زریعت کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز چکوال سے ایس ڈی پی او دریا خان بھکر تعینات کردیا گیا۔
ڈی ایس پی شہزاد اصغر ورک کو ایس پی یو پنجاب لاہور سے ڈی ایس پی پریزنرز اسکارٹ لاہور جبکہ ڈی ایس پی منصور احمد کو سپریم کورٹ رجسٹری سے ڈی ایس پی سیکیورٹی ڈویژن آٹھ، سات کلب روڈ لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

