• Home  
  • پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 45 سمگلر گرفتار
- پاکستان

پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 45 سمگلر گرفتار

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 45 سمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور، قصور، اوکاڑہ، نارووال، ساہیوال اور دیگر اضلاع میں منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف آپریشنز کیے گئے۔ […]

پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 45 سمگلر گرفتار

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 45 سمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور، قصور، اوکاڑہ، نارووال، ساہیوال اور دیگر اضلاع میں منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف آپریشنز کیے گئے۔

ان کے مطابق  کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 151 کلو منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت کا تخمینہ 4 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات میں چرس، افیون، ہیروئن اور آئس شامل ہیں۔

 حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے 6 پستول، ایک ایس ایم جی، 2 رائفلیں اور ایک ڈرون بھی برآمد کیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران 1 ہزار 175 ایکسٹیسی گولیاں اور 333 لیٹر شراب بھی قبضے میں لے لی گئی۔ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.