• Home  
  • ارشد چائے والا کا پاسپورٹ کی تجدید نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- پاکستان

ارشد چائے والا کا پاسپورٹ کی تجدید نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد : ارشد چائے والا نے پاسپورٹ کی تجدید کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں استدعا کی گئی تجدید شدہ پاسپورٹ فوری جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان نے پاسپورٹ کی تجدید نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے […]

ارشد چائے والا کا پاسپورٹ کی تجدید نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد : ارشد چائے والا نے پاسپورٹ کی تجدید کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں استدعا کی گئی تجدید شدہ پاسپورٹ فوری جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان نے پاسپورٹ کی تجدید نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

ارشد خان نے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نادرا کے ویری فکیشن بورڈ نے درخواست گزار کا شناختی کارڈ کلیئر کردیا تھا اور اس وقت ارشد خان کا شناختی کارڈ مکمل طور پر فعال ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ارشد خان نے 23 اگست 2025 کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے باقاعدہ درخواست جمع کرائی تھی، تاہم تاحال تجدید شدہ پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ حکام کو ارشد خان کا تجدید شدہ پاسپورٹ فوری جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.