• Home  
  • لاہور: پتنگوں کی بڑی ترسیل ناکام، 9 بین الاضلاعی ڈیلر گرفتار
- پاکستان

لاہور: پتنگوں کی بڑی ترسیل ناکام، 9 بین الاضلاعی ڈیلر گرفتار

لاہور(8 اگست 2026): مصطفیٰ آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کی بڑی ترسیل ناکام بناتے ہوئے 9 بین الاضلاعی پتنگ ڈیلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مصطفیٰ آباد میں پتنگیں تیار کرنے والے ایک کارخانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے 6 ہزار سے زائد تیار پتنگیں اور 2 ہزار پتنگوں […]

لاہور: پتنگوں کی بڑی ترسیل ناکام، 9 بین الاضلاعی ڈیلر گرفتار

لاہور(8 اگست 2026): مصطفیٰ آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کی بڑی ترسیل ناکام بناتے ہوئے 9 بین الاضلاعی پتنگ ڈیلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مصطفیٰ آباد میں پتنگیں تیار کرنے والے ایک کارخانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے 6 ہزار سے زائد تیار پتنگیں اور 2 ہزار پتنگوں کا خام مال برآمد کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں نعمان، زوہیب، اشتیاق، اصغر اور ندیم سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے پتنگیں تیار کرکے مختلف اضلاع میں آن لائن لوکیشن پر فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.