• Home  
  • ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کی اپنی تمام شرائط واضح کر دیں
- دنیا

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کی اپنی تمام شرائط واضح کر دیں

تہران(8 اگست 2026): پاسداران انقلاب کے ترجمان اور میجر جنرل محبی نے آبنائے ہرمز کھولنے کی اپنی تمام شرائط واضح کر دیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان اور میجر جنرل محبی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ایران کی اعلان کردہ شرائط کی منظوری سے مشروط ہے۔ […]

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کی اپنی تمام شرائط واضح کر دیں

تہران(8 اگست 2026): پاسداران انقلاب کے ترجمان اور میجر جنرل محبی نے آبنائے ہرمز کھولنے کی اپنی تمام شرائط واضح کر دیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان اور میجر جنرل محبی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ایران کی اعلان کردہ شرائط کی منظوری سے مشروط ہے۔

پاسداران انقلاب نے واضح کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی شرائط تسلیم کیے جانے کے بعد ہی آبنائے ہرمز کو کھولا جائے گا۔

ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بحالی کا ایران اور عمان کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میجر جنرل محبی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو ایران، عمان اور دیگر علاقائی ملکوں کے مذاکرات میں مداخلت سے گریز کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا ایک مخصوص طریقہ کار اور حالات سے مشروط ہے۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے لیے آبنائے ہرمز محض ایک اقتصادی آبی گزرگاہ نہیں ہے، بلکہ یہ جغرافیائی، سیاسی اور تزویراتی طاقت کا ایک اہم عنصر ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.