• Home  
  • پیپلز پارٹی نے حکومت سے تعلقات کی فوری بحالی سے معذرت کر لی، ذرائع
- پاکستان

پیپلز پارٹی نے حکومت سے تعلقات کی فوری بحالی سے معذرت کر لی، ذرائع

اسلام آباد (08 اگست 2026): ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے رابطے کیے ہیں، تاہم پی پی نے حکومت سے تعلقات کی فوری بحالی سے معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مفاہمت کے لیے پیپلز پارٹی […]

پیپلز پارٹی نے حکومت سے تعلقات کی فوری بحالی سے معذرت کر لی، ذرائع

اسلام آباد (08 اگست 2026): ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے رابطے کیے ہیں، تاہم پی پی نے حکومت سے تعلقات کی فوری بحالی سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مفاہمت کے لیے پیپلز پارٹی سے خاموشی سے بیک ڈور چینلز کے ذریعے رابطے کیے ہیں، اور 2 سنیئر پی پی رہنماؤں نے حکومت کے رابطوں کی تصدیق کی ہے، یہ رابطے مظفر آباد الیکشن اور حالیہ دنوں میں کیے گئے۔

پی پی ذرائع کے مطابق حکومت نے پی پی سے پارلیمنٹ کی سطح پر رابطوں کی کوشش کی، اور مشترکہ دوستوں کے ذریعے سیاسی مفاہمت کے پیغامات بھجوائے، حکومتی حلقے اور مشترکہ دوست سیاسی تناؤ کم کرنے کے خواہاں ہیں، اس لیے حکومت نے تعلقات کی نئی شروعات کا پیغام دیا، اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ورکنگ ریلیشن کی بحالی کی خواہش ظاہر کی۔

تاہم، پیپلز پارٹی نے دوستوں کے ذریعے اور براہ راست رابطوں پر مثبت جواب نہیں دیا، اور مشترکہ دوستوں کو تعلقات بحالی کی یقین دہانی نہیں کرائی، بلکہ حکومت سے تعلقات کی فوری بحالی سے معذرت کر لی، یہ کہتے ہوئے کہ موجودہ سیاسی تناؤ میں تعلقات کی بحالی ممکن نہیں ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.