مکہ مکرمہ: وزیراعظم شہبازشریف نے مدینہ منورہ میں وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ پرحاضری دی، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے ، جہان روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔
وزیراعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے بالخصوص دعائیں کیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
یاد رہے گذشتہ روز پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ایک تاریخی “مکہ دفاعی معاہدہ” طے پایا تھا۔
مکہ مکرمہ کے قصر الصفاء میں منعقدہ مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے معاہدے پر دستخط کیے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کے خلاف اجتماعی دفاع کو یقینی بنانا ہے، جس کے تحت تینوں میں سے کسی ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ دفاعی معاہدہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے اجتماعی دفاع، علاقائی سلامتی اور عالمگیر امن کے فروغ کا واضح عزم ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ سعودی عرب
— Ministry of Information & Broadcasting (@MoIB_Official) August 8, 2026
وزیر اعظم محمد شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں حاضری دی.
وزیرِ اعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی.
وزیرِ اعظم نے روضہ رسول صلی اللہ… pic.twitter.com/R02G95WaA6

