• Home  
  • سعودیہ ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر آج دستخط ہونے کا امکان
- پاکستان

سعودیہ ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر آج دستخط ہونے کا امکان

ریاض : پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ایک تاریخی اور اہم ترین سہ فریقی سیکیورٹی معاہدے پر آج دستخط ہونے کا قوی امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی اور انٹیلی جنس تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک تاریخی اور اہم ترین سہ فریقی سیکیورٹی معاہدے […]

سعودیہ ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر آج دستخط ہونے کا امکان

ریاض : پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ایک تاریخی اور اہم ترین سہ فریقی سیکیورٹی معاہدے پر آج دستخط ہونے کا قوی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی اور انٹیلی جنس تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک تاریخی اور اہم ترین سہ فریقی سیکیورٹی معاہدے پر آج دستخط ہونے کا قوی امکان ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جس میں آرمی چیف، وفاقی وزراء اور دیگر اہم حکام شامل ہیں۔

خلیج اور خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم کا یہ دورہ انتہائی غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کی جانب سے کہا گیا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان بھی آج سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی سہ ملکی سربراہی ملاقات ہوگی۔

اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال، باہمی دفاعی روابط اور سیکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس معاہدے کا بنیادی مقصد تینوں اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی روابط، انٹیلی جنس شیئرنگ اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر کامل اتفاق قائم کرنا ہے۔

اس تاریخی پیش رفت کے تناظر میں سعودی وزیرِ خارجہ کے آئندہ ہفتے اسلام آباد کے اہم دورے کا بھی قومی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز دوسری جانب پاکستان کے دفترِ خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 6 سے 8 اگست تک سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں اور ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے، جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیف آف ڈیفنس فورسز اور دیگر وفاقی وزرا شامل ہیں۔

دفترِ خارجہ کا کہنا تھا اس دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں پاک سعودی دوطرفہ تعلقات، تزویراتی تعاون، علاقائی اور عالمی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یہ دورہ خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون، تزویراتی شراکت داری اور علاقائی رابطہ کاری کو مزید فروغ دینا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.