• Home  
  • پاکستانی فلم ’’میرا لیاری‘‘ آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
- شوبز

پاکستانی فلم ’’میرا لیاری‘‘ آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل

کراچی (7 اگست 2026): سندھ حکومت کی جانب سے تیار کردہ فلم میرا لیاری دنیا کے سب سے معتبر فلمی ایوارڈ آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہے۔ سندھ حکومت کی تیار کردہ فلم ’’میرا لیاری‘‘ دنیا کے سب سے معتبر فلمی ایوارڈ آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہے، جس […]

پاکستانی فلم “میرا لیاری” آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل

کراچی (7 اگست 2026): سندھ حکومت کی جانب سے تیار کردہ فلم میرا لیاری دنیا کے سب سے معتبر فلمی ایوارڈ آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہے۔

سندھ حکومت کی تیار کردہ فلم ’’میرا لیاری‘‘ دنیا کے سب سے معتبر فلمی ایوارڈ آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہے، جس کو پاکستان بالخصوص سندھ کے لیے ایک اہم ثقافتی اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

محکمہ اطلاعات کے فلم بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ “میرا لیاری” کا آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہونا سندھ کے فن، ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ محکمہ اطلاعات کے تحت جاری فلمی منصوبوں کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوچکا ہے، جبکہ مختلف او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور متعلقہ اداروں کے ساتھ فلموں کی نمائش اور تقسیم کے حوالے سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم “میرا لیاری” صرف ایک فلم نہیں بلکہ سندھ کی ثقافت، روایات اور یہاں کے لوگوں کی زندگیوں کی عکاسی کرنے والی ایک کاوش ہے، جو عالمی ناظرین تک پاکستان کا مثبت تشخص پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر “میرا لیاری” آسکر کی حتمی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے تو یہ پاکستان کی فلمی تاریخ میں ایک یادگار سنگ میل ثابت ہوگا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.