• Home  
  • نیا کپتان نیا کوچ۔۔ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے انگلینڈ اسکواڈ کا اعلان
- کھیل

نیا کپتان نیا کوچ۔۔ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے انگلینڈ اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں جارڈن کاکس دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث جیکب بیتھل کے باہر ہونے […]

نیا کپتان نیا کوچ۔۔ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے انگلینڈ اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں جارڈن کاکس دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث جیکب بیتھل کے باہر ہونے پر نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے۔

بیتھل بھارت کے خلاف سیریز میں انجرڈ ہوئے تھے اور توقع تھی کہ وہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز تک صحت یاب ہو جائیں گے۔

ان کی غیر موجودگی کے باعث کاکس نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے انہوں نے اس موسم گرما کے شروع میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوول میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

May be a graphic of text that says "FIRST TWO TESTS v PAKISTAN SQUAD ANNOUNCEMENT JOE ROOT (C) JOFRA ARCHER GUS ATKINSON SHOAIB BASHIR HARRY BROOK BRYDON CARSE SAM COOK JORDAN COX BEN DUCKETT MATTHEW FISHER EMILIO GAY DAN LAWRENCE OLLIE POPE OLLIE ROBINSON JAMIE SMITH JOSH TONGUE 塩山 WEARE CRICKET RICKSD"

ڈین لارنس نے سرے کے ساتھ ایک شاندار کاؤنٹی چیمپئن شپ مہم کے بعد دو سالوں میں پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی ہے۔

اولی پوپ گزشتہ موسم سرما کی ایشز سیریز کے وسط میں ڈراپ ہونے کے بعد ریزرو وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر اسکواڈ میں واپس آئے ہیں جب کہ فاسٹ بولر برائیڈن کارس نے بھی کلائی اور کہنی کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد واپسی کی ہے۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.