• Home  
  • پاکستانی کرکٹر پر 2 سال کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد
- کھیل

پاکستانی کرکٹر پر 2 سال کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر حمزہ نذر پر دو سال کی پابندی عائد کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹر حمزہ نذر پر ویزے کی درخواست کے عمل کے دوران جمع کروائی گئی معلومات کی انکوائری کے نتیجے میں دو سال کے لیے […]

پاکستانی کرکٹر پر 2 سال کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر حمزہ نذر پر دو سال کی پابندی عائد کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹر حمزہ نذر پر ویزے کی درخواست کے عمل کے دوران جمع کروائی گئی معلومات کی انکوائری کے نتیجے میں دو سال کے لیے تمام ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ انکوائری سے پتا چلا وہ ویزے کی درخواست کے دوران کرکٹر نے مکمل اور درست معلومات ظاہر نہیں کیں ان کی جانب سے گمراہ کن تفصیلات فراہم کی گئیں اور اہم حقائق کو چھپایا ہے۔

معاملے کی جانچ کے لیے پی سی بی نے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں حمزہ نذر کو جواب دینے کا موقع دیا گیا ہے۔

کرکٹر کی وضاحت پر غور کرنے کے بعد کمیٹی نتائج اور سفارشات پی سی بی کو پیش کرے گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.