• Home  
  • 27 ستمبر صرف 1 دن کی کال نہیں ہوگی، مقاصد پورے ہونے تک واپس نہیں جائیں گے: سلمان اکرم راجہ
- پاکستان

27 ستمبر صرف 1 دن کی کال نہیں ہوگی، مقاصد پورے ہونے تک واپس نہیں جائیں گے: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (6 اگست 2026): سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر صرف ایک دن کی کال نہیں ہوگی، مقاصد پورے ہونے تک اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے۔ سلمان اکرم راجہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ 27 ستمبر کا فائنل پروگرام جلد سامنے آ […]

27 ستمبر صرف 1 دن کی کال نہیں ہوگی، مقاصد پورے ہونے تک واپس نہیں جائیں گے: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (6 اگست 2026): سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر صرف ایک دن کی کال نہیں ہوگی، مقاصد پورے ہونے تک اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ 27 ستمبر کا فائنل پروگرام جلد سامنے آ جائے گا، آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بھی بلائیں گے۔

صوبوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبے بننے چاہئیں تاکہ وہاں کے لوگوں کو سہولتیں ملیں اور حقوق بہتر طریقے سے مل سکیں، صوبوں سے متعلق بحث جائز ہے، حقیقی نمائندوں کے اسمبلی میں آنے تک صوبوں کی بحث نہیں ہونی چاہیے۔

تاہم سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ عمران خان کو اعتماد میں لیے بغیر پی ٹی آئی اس منصوبے کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا اسپتال میں علاج اور ذاتی معالجین کو رسائی دینا ہمارا مطالبہ ہے۔

مہنگی پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک گھیر احتجاج کے بارے میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کل کے احتجاج کیلیے ہمیں دعوت نہیں دی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.