• Home  
  • کل شام 4 بجے پورا ملک جام کر دیں گے: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان

کل شام 4 بجے پورا ملک جام کر دیں گے: حافظ نعیم الرحمان

لاہور (6 اگست 2026): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ کل 7 اگست بروز جمعہ شام 4 بجے پورا ملک جام کر دیں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ کل پورے ملک میں 507 مقامات پر سڑکوں کو بند کریں گے، کراچی میں شارع […]

کل شام 4 بجے پورا ملک جام کر دیں گے: حافظ نعیم الرحمان

لاہور (6 اگست 2026): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ کل 7 اگست بروز جمعہ شام 4 بجے پورا ملک جام کر دیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ کل پورے ملک میں 507 مقامات پر سڑکوں کو بند کریں گے، کراچی میں شارع فیصل بھی بند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ہر گھر پر ہی دہشتگردی اور ڈکیتی ہے، ہمارے حکمرانوں نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا، لیوی کا اثر اشیائے ضروریہ پر پڑتا ہے، حکمران اپنی عیاشیاں ختم نہیں کرتے اور عوام پر بوجھ ڈالتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ہمیں روکنے کی کوشش مت کرنا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کی تشکیل اور نظام کی تبدیلی کی بات کی جا رہی ہے، اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو عوام کا احساس نہیں ہو سکتا، لیوی کی صورت میں 8 ہزار ارب روپے کا بھتہ لیا جا چکا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.