• Home  
  • سو روپے سستا پیٹرول کب سے ملے گا؟ وفاقی وزیر نے بتا دیا
- پاکستان

سو روپے سستا پیٹرول کب سے ملے گا؟ وفاقی وزیر نے بتا دیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد پیٹرول سبسڈی اسکیم کا اجرا ہوگا، جس کے تحت 100 روپے سستا پیٹرول ملے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر غریب اور […]

100 روپے سستا پیٹرول کب سے ملے گا؟ وفاقی وزیر نے بتا دیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد پیٹرول سبسڈی اسکیم کا اجرا ہوگا، جس کے تحت 100 روپے سستا پیٹرول ملے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر غریب اور مستحق طبقات کے لیے خصوصاً پیٹرول سبسڈی اسکیم کے اجرا کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پیٹرولیم لیوی میں عمومی کمی کے بجائے یہ ہدف شدہ سبسڈی رکھی گئی ہے تاکہ امیر طبقہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اسکیم کے حوالے سے بتایا کہ یہ اسکیم موٹر سائیکل، رکشہ، چنگ چی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے رکھی گئی ہے اور بڑی گاڑیوں اور صاحبِ ثروت افراد کو اس اسکیم سے باہر رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کا عمل گھر بیٹھے مکمل کیا جائے گا، ہر شخص کے پاس اسمارٹ فون نہ ہونے کی وجہ سے کوئی مخصوص ایپ نہیں بنائی گئی تاکہ عام آدمی کو دشواری نہ ہو۔

عطاء تارڑ نے بتایا کہ اسلام آباد میں آج رات 12 بجے سے اس سبسڈی اسکیم کا باقاعدہ اجرا ہو جائے گا۔ پمپوں پر لائنیں لگنے سے بچانے کے لیے تمام محکمے 24 گھنٹے الرٹ رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس اسکیم کے بعد عام سواریوں کا کرایہ نہ بڑھایا جائے۔

عطاء تارڑ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت یا خیبر پختونخوا میں کوئی ایک ماڈل پروجیکٹ ہوتا تو ہم بھی شرمندہ ہوتے، لیکن ان کی دھرنوں کی کالز کھوکھلی ہیں اور ان کے پاس پیش کرنے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.