• Home  
  • رواں سال کا آخری سورج گرہن، کیا پاکستان میں دکھائی دے گا ؟
- پاکستان

رواں سال کا آخری سورج گرہن، کیا پاکستان میں دکھائی دے گا ؟

 رواں سال کا آخری اور  مکمل سورج گرہن رواں ماہ ہوگا، سورج گرہن کا دلفریب نظارہ کن کن ممالک میں دیکھا جاسکے گا ؟ اس حوالے سے اہم تفصیل سامنے آگئی ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق 12 اور 13اگست کی درمیانی شب رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن ہوگا۔ سورج گرہن کا آغاز […]

رواں سال کا آخری سورج گرہن، کیا پاکستان میں دکھائی دے گا ؟

 رواں سال کا آخری اور  مکمل سورج گرہن رواں ماہ ہوگا، سورج گرہن کا دلفریب نظارہ کن کن ممالک میں دیکھا جاسکے گا ؟ اس حوالے سے اہم تفصیل سامنے آگئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 12 اور 13اگست کی درمیانی شب رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن ہوگا۔ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 12 اگست کی رات 8 بج کر34 منٹ پرہوگا،​ 12 اگست کی رات 10 بج کر 46 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا اور  13 اگست کی رات 12 بج کر 58 منٹ پرختم ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین اور روس میں مکمل سورج گرہن ہوگا جبک ہ یورپ، افریقا اور امریکا میں جزوی سورج گرہن ہوگا، تاہم سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 28 اگست کو جزوی چاند گرہن بھی ہوگا لیکن چاند گرہن کا مشاہدہ  پاکستان میں نہیں کیا جاسکےگا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.