• Home  
  • !بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
- کھیل

!بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئے

پورٹ آف اسپین (6 اگست 2026): بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر دنیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئے اور کئی سنگ میل بھی عبور کیے۔ پاکستان نے بابر اعظم کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہرا کر تین سال اور 8 ٹیسٹ میچز کے بعد […]

!بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئے

پورٹ آف اسپین (6 اگست 2026): بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر دنیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئے اور کئی سنگ میل بھی عبور کیے۔

پاکستان نے بابر اعظم کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہرا کر تین سال اور 8 ٹیسٹ میچز کے بعد بیرون ملک کوئی میچ جیتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ قومی ٹیم آخری بار جولائی 2023 میں بابر اعظم کی قیادت میں ہی سری لنکا میں غیر ملکی سر زمین پر آخری ٹیسٹ جیتی تھی۔

اس جیت کے ساتھ ہی بابر اعظم بیرون ملک کھیلنے والے ٹیسٹ میچز میں سب سے بہتر تناسب کے ساتھ دنیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے بیرون ملک 12 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 9 میچز میں فتح حاصل کی۔ ان کی غیر ملکی سر زمین پر فتح کا تناسب 75 فیصد ہو گیا، جو دیگر تمام ممالک کے کپتانوں کے تناسب سے زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ بابر اعظم سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی رہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 193 رنز بنائے۔ اس کارکردگی پر انہیں ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز کے ساتھ مشترکہ طور پر پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی کپتان کا دسواں مین آف دی سیریز ایوارڈ ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ چیمپئن کپتان عمران خان اور وسیم اکرم کے ہم پلہ ہو گئے۔

یہ بابر اعظم کے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ تھا جبکہ مجموعی طور پر یہ ان کا 10 واں ایوارڈ ہے، اس سے قبل وہ 5 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 4 مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میں یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

سابق کپتان عمران خان نے 8 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے میچز میں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا تھا جبکہ وسیم اکرم نے 7 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ وقار یونس اس فہرست میں 9 ایوارڈز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.