• Home  
  • !ذیابیطس کے مریض یہ دو پھل کھا تو سکتے ہیں لیکن
- صحت

!ذیابیطس کے مریض یہ دو پھل کھا تو سکتے ہیں لیکن

ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے، جنہیں میٹھی اشیاء اور پھل کھانے میں انتہائی احتیاط برتنا پڑتی ہے۔  اب ٹائپ ٹو ذیابیطس جیسی بیماری صرف بڑی عمر کے افراد تک محدود نہیں رہی بلکہ نوجوان نسل بھی تیزی سے اس بیماری کا شکار ہو […]

ذیابیطس کے مریض یہ دو پھل کھا تو سکتے ہیں لیکن!!

ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے، جنہیں میٹھی اشیاء اور پھل کھانے میں انتہائی احتیاط برتنا پڑتی ہے۔

 اب ٹائپ ٹو ذیابیطس جیسی بیماری صرف بڑی عمر کے افراد تک محدود نہیں رہی بلکہ نوجوان نسل بھی تیزی سے اس بیماری کا شکار ہو رہی ہے۔

ذیابیطس کے مریض لاکھ دل چاہنے کے باوجود میٹھے پھل کھانے سے گریز کرتے ہیں جو کسی حد تک اچھا عمل ہے، کیونکہ قدرتی شکر سے بھرپور بعض پھل خون میں شوگر کی سطح تیزی سے بڑھا سکتے ہیں، تاہم متوازن غذا اور ڈاکٹر کے مشورے پر عمل ضروری ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق موٹاپا، غیر صحت بخش غذائی عادات، جسمانی سرگرمیوں کی کمی اور ناقص طرزِ زندگی ذیابیطس کے اہم اسباب میں شامل ہیں۔

اگرچہ اس بیماری کا مکمل علاج موجود نہیں، تاہم مناسب غذا، باقاعدہ ورزش اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے خون میں شوگر کی سطح کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو ایسی غذاؤں اور پھلوں کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے جن میں قدرتی شکر (فریکٹوز) زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے، کیونکہ یہ خون میں گلوکوز کی سطح میں تیزی سے اضافہ کرسکتے ہیں۔

آم :

آم کو ’پھلوں کا بادشاہ‘ کہا جاتا ہے، تاہم یہ قدرتی شکر سے بھرپور پھل ہے، ماہرین کے مطابق ایک درمیانے سائز کے آم میں تقریباً 45 گرام چینی موجود ہو سکتی ہے، جو خون میں شوگر کی سطح بڑھانے کا سبب بن سکتی ہے۔ اسی لیے ذیابیطس کے مریضوں کو آم محدود مقدار میں اور ڈاکٹر یا ماہر غذائیت کے مشورے سے استعمال کرنا چاہیے۔

انگور :

انگور وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اور قوتِ مدافعت کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں، تاہم ان میں فریکٹوز کی مقدار بھی نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔

ایک کپ انگور میں تقریباً 23 گرام قدرتی شکر موجود ہوسکتی ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر بڑھانے کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریض کسی بھی پھل کو مکمل طور پر ترک کرنے کے بجائے اس کی مقدار، وقت اور مجموعی غذائی منصوبے کا خیال رکھیں اور اپنی خوراک سے متعلق فیصلے معالج یا ماہر غذائیت کے مشورے سے کریں۔

نوٹ: طبی ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کے لیے آم اور انگور مکمل طور پر ممنوع نہیں ہوتے، بلکہ ان کی مقدار، وقت اور مجموعی غذا اہمیت کی حامل ہوتی ہے، کسی بھی غذائی تبدیلی سے قبل اپنے معالج یا ماہر غذائیت سے مشورہ کرنا بہتر ہے۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.