• Home  
  • آٹھویں جماعت کے طلبہ کو بڑی سہولت فراہم، نیا طریقہ امتحان متعارف
- پاکستان

آٹھویں جماعت کے طلبہ کو بڑی سہولت فراہم، نیا طریقہ امتحان متعارف

(4 اگست 2026): تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کر کے اس کا معیار بڑھانے کے لیے آٹھویں جماعت کے لیے نیا طریقہ امتحان متعارف کرایا گیا ہے۔ نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے لیے سپلیمنٹری امتحانات متعارف کرائے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم اسکولز کی جانب سے جاری […]

آٹھویں جماعت کے طلبہ کو بڑی سہولت فراہم، نیا طریقہ امتحان متعارف

(4 اگست 2026): تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کر کے اس کا معیار بڑھانے کے لیے آٹھویں جماعت کے لیے نیا طریقہ امتحان متعارف کرایا گیا ہے۔

نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے لیے سپلیمنٹری امتحانات متعارف کرائے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم اسکولز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں تعلیمی سال 2026 سے سپلیمنٹری مڈل اسٹینڈرڈائزڈ امتحان متعارف کرایا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سپلیمنٹری امتحان بلوچستان اسسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن ہر سال مارچ کے پہلے ہفتے میں کرائے گا۔ اس امتحان میں سالانہ مڈل اسٹینڈرڈائزڈ امتحان کے پرچوں میں ناکام طلبہ حصہ لے سکیں گے۔

سالانہ امتحان میں ناکام طلبہ کو نویں جماعت میں مشروط عارضی داخلے کی اجازت ہوگی۔ تاہم مستقل داخلے کے لیے سپلیمنٹری مڈل اسٹینڈرڈائزڈ امتحان پاس کرنا لازمی ہوگا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اقدام طلبہ کی سہولت، ڈراپ آؤٹ میں کمی اور تعلیمی سال کے ضیاع کو روکنے کیلیے کیا گیا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.