• Home  
  • آزاد کشمیر الیکشن: مسلم لیگ ن 13 نشستوں کے ساتھ آگے
- پاکستان

آزاد کشمیر الیکشن: مسلم لیگ ن 13 نشستوں کے ساتھ آگے

مظفر آباد (03 اگست 2026): آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی ن لیگ پیپلز پارٹی سے آگے ہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد کشمیر کی 20 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن نے 13 نشستیں جیت لی ہیں، جب کہ 5 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ انتخابی […]

آزاد کشمیر الیکشن: مسلم لیگ ن 13 نشستوں کے ساتھ آگے

مظفر آباد (03 اگست 2026): آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی ن لیگ پیپلز پارٹی سے آگے ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد کشمیر کی 20 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن نے 13 نشستیں جیت لی ہیں، جب کہ 5 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔

انتخابی حلقہ ایل اے 25 نیلم ون سے مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر، ایل اے 26 نیلم سے پیپلز پارٹی کے عبدالوحید اور ایل اے 29 مظفر آباد سٹی تھری سے پیپلز پارٹی کے مختار عباسی کامیاب ہو گئے۔ ایل اے 30 مظفر آباد چار پر مسلم لیگ ن کے مصطفیٰ بشیر جیت گئے۔ ایل اے 32 مظفر آباد چھ پر مسلم لیگ ن کے راجہ فاروق حیدر کامیاب ہوئے۔

ایل اے 33 مظفر آباد سات سے پیپلز پارٹی کے دیوان علی خان، ایل اے 34 جموں ون پر مسلم لیگ ن کے ناصر حسین ڈار،ایل اے 35 جموں دو پر مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد اسماعیل گجر، ایل اے 36 جموں تھری پر مسلم لیگ ن کے حسن حافظ رضا، ایل اے 37 جموں چار پر مسلم لیگ ن کی مریم جاوید، ایل اے 38 جموں پانچ پر مسلم لیگ ن کے چوہدری ذیشان کامیاب ہوئے۔

ایل اے 39 جموں چھ، مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق، ایل اے 40 کشمیر ویلی ون سے پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار، ایل اے 41 کشمیر ویلی دو سے مسلم لیگ ن کے محمد عامر شاہ، ایل اے 42 کشمیر ویلی تھری سے مسلم لیگ ن کے سید شوکت علی شاہ، ایل اے 43 کشمیر ویلی چار پر مسلم لیگ ن کے محمد یاسین لون کامیاب ہوئے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی پانچ سے مسلم لیگ ن کے محمد احمد رضا قادری اور ایل اے 45 کشمیر ویلی چھ سے پیپلز پارٹی کے عبدالماجد خان کامیاب ہوئے ہیں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.