• Home  
  • دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے یا ہم انہیں ختم کر دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- پاکستان

دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے یا ہم انہیں ختم کر دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف اب کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، انہیں یا تو ہتھیار ڈالنے ہوں گے یا انہیں ختم کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر […]

دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے یا ہم انہیں ختم کر دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف اب کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، انہیں یا تو ہتھیار ڈالنے ہوں گے یا انہیں ختم کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے میڈیا بریفنگ کے دوران ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، بالخصوص بلوچستان کے معاملات، انسدادِ دہشت گردی آپریشنز اور لاپتہ افراد کے معاملے پر تفصیلات جاری کیں۔

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز


ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز نے اب تک 40 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ہیں، جن میں بلوچستان 31 ہزار سے زائد ، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار سے زائد اور پاکستان کے دیگر علاقوں 2 ہزار 91 آپریشنز کیے گئے، ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 2 ہزار 84 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کپہ رواں سال بم دھماکوں کے 28 واقعات ہوئے جن میں زیادہ تر افغان شہری ملوث تھے، دہشت گردی کی اس لہر میں 322 پاکستانی شہری اور 303 آرمی کے جوانوں سمیت مجموعی طور پر 819 شہادتیں ہوئیں، واقعات میں اضافہ دراصل فورسز کی جانب سے بڑھتے ہوئے شدید آپریشنز کا ردعمل ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف اب کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، انہیں یا تو ہتھیار ڈالنے ہوں گے یا انہیں ختم کر دیا جائے گا۔

افغان طالبان رجیم


لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے افغان طالبان رجیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہے ہیں اور دہشت گردی کو بطور کاروبار استعمال کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج میں کوئی فرق نہیں ہے، ان کے مائی باپ آر ایس ایس اور ہیبت اللہ والے ہیں جبکہ بھارت اور افغانستان کا مشترکہ ایجنڈا صرف دہشت گردی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معرکہ حق میں دشمن کی حکمت عملی ناکام ہونے پر اب بلوچستان پر نظریں جمائی گئی ہیں اور وہاں کے حالات سے متعلق جان بوجھ کر منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریاست اب وہاں کے مخصوص ایلیٹ اور سرداروں سے نہیں بلکہ بلوچستان کے غریب عوام سے بات کرے گی جو وہاں کے اصل اسٹیک ہولڈرز ہیں، سرداروں کا اسٹیٹس کو یہ ہے کہ غریب کا بچہ تعلیم حاصل نہ کرے اور وہ لیویز فورس کو اپنی ذاتی سرداری فورس سمجھ کر گھروں کی چوکیداری اور تنخواہوں کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، یہ عناصر کاروبار کے نام پر منشیات اور ڈیزل کی اسمگلنگ کرتے ہیں اور روکنے پر دہشت گردی کروانے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

لاپتہ افراد کا پروپیگنڈا


لاپتہ افراد کے معاملے پر تفصیلی اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا پروپیگنڈا اب ناکام ہو چکا ہے، حکومت کے انکوائری کمیشن کے پاس مجموعی طور پر 10 ہزار 900 درخواستیں آئیں، جن میں سے 9 ہزار 372 کیسز حل کیے جا چکے ہیں، حل شدہ کیسز میں سے 4,896 افراد اپنے گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ 1,360 افراد مختلف جیلوں اور حراستی مراکز میں ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ تقریباً 300 افراد انتقال کر چکے ہیں اور 2,400 کے قریب افراد کے بارے میں کمیشن نے بتایا کہ وہ مسنگ پرسنز کی تعریف میں نہیں آتے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے متعلق 2900 درخواستیں تھیں، جن میں سے 2700 کی شناخت ہوئی، بہت سے مسنگ پرسنز وہ ہیں جو گوادر، کوئٹہ اور مستونگ کی دہشت گردی کی کارروائیوں میں بی ایل اے کی طرف سے لڑتے ہوئے مارے جاتے ہیں اور بعد میں ان کے خاندان خود کہتے ہیں کہ ان کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

‘ہارڈ اسٹیٹ’ کا تصور


ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ “ہارڈ اسٹیٹ” کا مطلب وہ ریاست ہے جہاں تمام معاملات بغیر کسی تفریق کے آئین اور قانون کے مطابق چلائے جائیں۔ آئین کا آرٹیکل 5 بالکل واضح کرتا ہے کہ ہر شہری کی پہلی اور آخری وفاداری صرف اور صرف ریاستِ پاکستان سے ہوگی۔

انہوں نے زور دیا کہ حقوق کی بات کرنے سے پہلے شہریوں کو اپنے فرائض اور حدود سے آگاہ ہونا چاہیے، کیونکہ ریاست ہے تو سیاست ہے، اور پاکستان ہی ہماری پہلی اور آخری پہچان ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.