• Home  
  • پاکستانیوں کو بیرون ملک ملازمت پر بھیجنے والے پروموٹرز ہوشیار!
- پاکستان

پاکستانیوں کو بیرون ملک ملازمت پر بھیجنے والے پروموٹرز ہوشیار!

اسلام آباد (31 جولائی 2026): ڈی جی بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرون ملک ملازمت پر بھیجنے والے پروموٹرز کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔ ڈی جی بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری انتباہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی جانب سے امیگریشن […]

پاکستانیوں کو بیرون ملک ملازمت پر بھیجنے والے پروموٹرز ہوشیار!

اسلام آباد (31 جولائی 2026): ڈی جی بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرون ملک ملازمت پر بھیجنے والے پروموٹرز کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔

ڈی جی بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری انتباہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی جانب سے امیگریشن آرڈیننس، امیگریشن رولز 1979 اور لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزیوں سامنے آ رہی ہیں۔

بیرون ملک ملازمتوں کے اشتہارات کی تشہیر سے قبل ان کی متعلقہ پروٹیکٹر آف امیگریشن سے پیشگی منظوری حاصل کرنا ضروری ہے کیونکہ غیر منظور شدہ اشتہارات نہ صرف قانونی کی خلاف ورزی ہیں بلکہ بیرون ملک ملازمت کے خواہش مند افراد کو جعلی نوکریوں، مالی فراڈ اور غیر قانونی بھرتیوں کے خطرات سے بھی دوچار کر سکتے ہیں۔

انتباہ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے خلاف سخت قانونی اور انتظامی کارروائی کی جائے گی، جس میں پروموٹرز کے لائسنس کی معطلی، منسوخی سمیت معاملہ مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے رجسٹرڈ ملازمین کو کسی دوسرے کاروبار مثلاً ٹریول ایجنسی، حج وعمرہ سروس یا ٹریڈ ٹیسٹنگ سینٹر میں تعینات نہیں کیا جا سکتا، اور نہ ہی یہ ملازمین سب ایجنٹ یا مڈل مین کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔

انتباہی پیغام میں واضح کہا گیا ہے کہ بیرون ملک افرادی قوت کی بھرتی، امیدواروں کی جانچ، انٹرویو، انتخاب اور تمام امیگریشن پراسیسنگ کی مکمل زمہ داری صرف لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی ہے۔ یہ ذمہ داری کسی ٹریڈ ٹیسٹنگ سینٹر یا کسی دوسرے ادارے کو منتقل نہیں کی جا سکتی۔

اگر کوئی اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز دیگر تجارتی سرگرمیاں انجام دیتا بھی ہے تو اس کو الگ دفتر، عملے اور الگ انتظام کے تحت چلانا ضروری ہے تاکہ قانونی تقاضوں کی مکمل پابندی یقینی بنائی جا سکے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے تمام پروٹیکٹرز آف امیگرنٹس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ باقاعدگی سے دفاتر کا معائنہ کریں اور مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.