• Home  
  • امریکن نیشنل خاتون اور 3 بچوں کے قتل کا ڈراپ سین، انٹرنیٹ پر ‘مرنے کے طریقے’ سرچ کرنے کا انکشاف
- پاکستان

امریکن نیشنل خاتون اور 3 بچوں کے قتل کا ڈراپ سین، انٹرنیٹ پر ‘مرنے کے طریقے’ سرچ کرنے کا انکشاف

لاہور: کاہنہ میں 3 بچوں کے قتل میں امریکن نیشنل خاتون ہی ملوث نکلی ، جس نے امریکا سے لاہور آکر خوفناک منصوبے کے تحت اپنے بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں امریکی شہریت یافتہ خاتون اور اس کے تین بچوں کی ہلاکت کے […]

امریکن نیشنل خاتون اور 3 بچوں کے قتل کا ڈراپ سین، انٹرنیٹ پر ‘مرنے کے طریقے’ سرچ کرنے کا انکشاف

لاہور: کاہنہ میں 3 بچوں کے قتل میں امریکن نیشنل خاتون ہی ملوث نکلی ، جس نے امریکا سے لاہور آکر خوفناک منصوبے کے تحت اپنے بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں امریکی شہریت یافتہ خاتون اور اس کے تین بچوں کی ہلاکت کے ہائی پروفائل کیس کا سنسنی خیز ڈراپ سین ہو گیا۔

پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتول بچوں کی سفاک ماں ہی اصل مرکزی ملزمہ تھی، جس نے بچوں کو زہر دینے کے بعد خود بھی خودکشی کر لی۔

پولیس نے کیس میں آن لائن زہر سپلائی کرنے والے مزید 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ امریکن نیشنل خاتون شدید ذہنی مریضہ تھی اور وہ انٹرنیٹ پر آن لائن ‘مرنے کے طریقے’ سرچ کرتی رہتی تھی، اسی دوران خاتون کا رابطہ آن لائن کیمیکل فروخت کرنے والے ایک گروہ سے ہوا اور ملزم نے خاتون کو مہلک کیمیکل دینے کے لیے 1 لاکھ 38 ہزار 540 روپے وصول کیے۔

پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے کیمیکل شاپ کے مالک اور ڈیلیوری رائیڈر کو گرفتار کر لیا ہے، جو آن لائن زہریلا کیمیکل فروخت کرتے تھے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ خاتون حال ہی میں اپنے خاوند ناصر اور بچوں کے ہمراہ امریکہ سے لاہور پہنچی تھی اور یہ فیملی ویلنشیا ٹاؤن میں ایک کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھی۔

جس کے بعد خاتون نے زہر کا یہ پارسل اپنے گھر منگوانے کے بجائے اپنی ایک دوست کے گھر ڈیلیور کروایا اور 16 جولائی کو خاتون نے ایک نجی پیزا شاپ پر دوست کے ہمراہ کھانا کھایا اور وہیں وہ پارسل ریسیو کیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ اگلے ہی دن یعنی 17 جولائی کو خاتون نے آئس کریم میں پوٹاشیم سائنائڈ ملا کر اپنے بچوں کو کھلایا اور اس کے بعد خود بھی وہی زہر آلود آئس کریم کھا لی۔

فرانزک رپورٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بچوں کو زہر دے کر قتل کیا گیا اور ملزمہ نے خودکشی کی جبکہ تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خاتون نے اپنے خاوند ناصر کو بھی وہ کیمیکل والی آئس کریم کھلانے کی کوشش کی تھی تاہم وہ محفوظ رہا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے خاوند ناصر کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے اور اس سے مکمل تفتیش کی گئی ہے، کیس کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.