• Home  
  • کار ڈیلرز کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
- پاکستان

کار ڈیلرز کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

لاہور: کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر ہڑتال اور گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کر کے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اور کار ڈیلرز کے درمیان فیسوں اور رجسٹریشن کے معاملے پر پیدا ہونے والا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ کار […]

کار ڈیلرز کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

لاہور: کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر ہڑتال اور گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کر کے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اور کار ڈیلرز کے درمیان فیسوں اور رجسٹریشن کے معاملے پر پیدا ہونے والا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزادہ سلیم کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں آج شام ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایکسائز کے ساتھ ڈیلرز کی حتمی بات چیت ہو گی، جس میں معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی جائے گی۔

چیئرمین کار ڈیلرز نے ٹیکسز کی بھاری شرح پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ “شورومز والے سالانہ 15 لاکھ روپے ٹیکس کیسے ادا کر سکتے ہیں؟”

انہوں نے واضح کیا کہ اگر آج شام ہونے والے مذاکرات میں ان کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ ملک گیر ہڑتال کی طرف جائیں گے اور احتجاجاً گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کر دی جائیں گی۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.