• Home  
  • کراچی میں بجلی فراہمی کے لیے کمپنی کو یکم اکتوبر 2026 سے 30 ستمبر 2046 تک لائسنس مل گیا
- پاکستان

کراچی میں بجلی فراہمی کے لیے کمپنی کو یکم اکتوبر 2026 سے 30 ستمبر 2046 تک لائسنس مل گیا

کراچی : ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں بجلی فراہمی کے لیے کمپنی کو یکم اکتوبر 2026 سے 30 ستمبر 2046 تک لائسنس مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے پاور سیکٹر میں مسابقت لانے اور صارفین کو بجلی کی فراہمی کا نظام جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے ایک بڑی پیشرفت سامنے […]

کراچی میں بجلی فراہمی کے لیے کمپنی کو یکم اکتوبر 2026 سے 30 ستمبر 2046 تک لائسنس مل گیا

کراچی : ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں بجلی فراہمی کے لیے کمپنی کو یکم اکتوبر 2026 سے 30 ستمبر 2046 تک لائسنس مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے پاور سیکٹر میں مسابقت لانے اور صارفین کو بجلی کی فراہمی کا نظام جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے بجلی کی تقسیم کا لائسنس باضابطہ طور پر ‘ڈی ایچ اے انرجی سپلائی کمپنی’ کے حوالے کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں نیپرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں نیپرا حکام نے کمپنی کو بجلی کی تقسیم کا 20 سالہ طویل المدتی لائسنس دیا گیا۔

یہ لائسنس ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے جاری کیا گیا ہے، ڈی ایچ اے انرجی سپلائی کمپنی کو ملنے والا یہ لائسنس یکم اکتوبر 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور 30 ستمبر 2046 تک برقرار رہے گا۔

ڈی ایچ اے سٹی کراچی جو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی کی جانب سے گڈاپ ٹاؤن میں تیار کیا جا رہا ہے، تقریباً 22 ہزار ایکڑ رقبے پر محیط ہے اور کراچی سے تقریباً 56 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

نیپرا کے مطابق ڈی ایچ اے انرجی سپلائی کمپنی کو صرف ڈی ایچ اے سٹی کراچی کی حدود میں بجلی کی خدمات فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے, کمپنی صارفین سے صرف وہی ٹیرف، یوز آف سسٹم چارجز اور کنکشن چارجز وصول کر سکے گی جو نیپرا وقتاً فوقتاً مقرر اور منظور کرے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر میں نئی کمپنیوں کو بجلی کی تقسیم کے لائسنس جاری کرنے سے مارکیٹ میں صحت مند مسابقت پیدا ہوگی، جس کا براہِ راست فائدہ صارفین کو بہتر سروسز اور بجلی کی مستحکم فراہمی کی صورت میں ملے گا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.