اسلام آباد (28 جولائی 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شاختی کارڈ پر موجودہ یا مستقل پتا تبدیل کروانے کے خواہش مند شہریوں کیلیے ہدایت جاری کر دی۔
نادرا کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت کے مطابق شناختی کارڈ پر عارضی پتا تبدیل کروانے کیلیے کرایہ نامہ یا مکان کی رجسٹری/الاٹمنٹ لیٹر، یوٹیلیٹی بل، یا خون کے رشتہ دار/شریکِ حیات کا شناختی کارڈ درکار ہوگا جس پر وہی پتا درج ہو۔
ہدایت میں واضح کیا گیا کہ شادی شدہ بہن کا پتا درج نہیں کروایا جا سکتا۔
نادرا نے مزید کہا کہ مستقل پتا تبدیل کروانے کیلیے جائیداد کی دستاویز/ یوٹیلٹی بل/ ڈومیسائل اپنے، والدین یا شریکِ حیات کے نام پر درکار ہوتا ہے، شناختی کارڈ پر پتا تبدیل کروانے کیلیے قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے درخواست جمع کروائیں۔


