• Home  
  • کراچی پورٹ پر دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ’ایم ایس سی میرجام‘ کی آمد
- پاکستان

کراچی پورٹ پر دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ’ایم ایس سی میرجام‘ کی آمد

کراچی(28 جولائی 2026): پورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بڑے کنٹینر جہازوں میں شامل ’ایم ایس سی میرجام‘ کو کامیابی سے ہینڈل کرکے اپنی اعلیٰ آپریشنل صلاحیت کا شاندار ثبوت دے دیا ہے۔ 400 میٹر طویل اور 19 ہزار 500 کنٹینرز کی گنجائش کا حامل عظیم الجثہ بحری جہاز ’ایم ایس سی میر جام‘ […]

دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی مرجام کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی(28 جولائی 2026): پورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بڑے کنٹینر جہازوں میں شامل ’ایم ایس سی میرجام‘ کو کامیابی سے ہینڈل کرکے اپنی اعلیٰ آپریشنل صلاحیت کا شاندار ثبوت دے دیا ہے۔

400 میٹر طویل اور 19 ہزار 500 کنٹینرز کی گنجائش کا حامل عظیم الجثہ بحری جہاز ’ایم ایس سی میر جام‘ ساوتھ ایشین پورٹ ٹرمینل کی برتھ پر کامیابی کے ساتھ لنگر انداز ہو گیا ہے۔

 اس جہاز سے تقریباً 1500 کنٹینرز کی نقل و حرکت متوقع ہے، جبکہ یہاں سے اس کی اگلی منزل سلطنتِ عمان کی بندرگاہ صلالہ ہوگی۔

کے پی ٹی کے میرین پائلٹس اور آپریشنز ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث اس بڑے جہاز کو انتہائی محفوظ انداز میں ہینڈل کیا گیا۔ اس کامیابی سے ثابت ہوتا ہے کہ بین الاقوامی شپنگ لائنز کا کراچی پورٹ کی عالمی معیار کی بندرگاہی سہولیات پر اعتماد مکمل طور پر برقرار ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی توسی) نے عالمی بحری تجارت کے میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرنے کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے بڑے جہازوں کی بحفاظت آمد و رفت کو یقینی بناتا رہے گا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.