اسلام آباد : آئندہ ماہ اگست 2026 میں پاکستانیوں کو 12 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے ، جس کے بعد یہ سب سے زیادہ چھٹیوں والا مہینہ بن جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سال 2026 کا مہینہ اگست پاکستانیوں کے لیے آرام اور جشن کا ایک طویل دورانیہ لے کر آ رہا ہے۔
حکومتی نوٹیفیکیشن اور کیلنڈر کے تحت اگست کے مہینے میں وفاقی عوامی تعطیلات اور ہفتہ وار تعطیلات کو ملا کر کل 12 چھٹیاں متوقع ہیں، جو رواں سال کے سب سے زیادہ چھٹیوں والے مہینوں میں سے ایک ہوگا۔
اگست میں یومِ آزادی کے موقع پر 3 روزہ طویل ویک اینڈ ملے گا، کیونکہ اس سال 14 اگست جمعہ کے روز آ رہا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار مسلسل تین دن کی متواتر چھٹیاں میسر آئیں گی۔
عید میلاد النبیؐ کی سرکاری تعطیل
حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ سالانہ عوامی، بینک اور آپشنل تعطیلات کے نوٹیفیکیشن کے مطابق 25 اگست 2026، بروز منگل، ملک بھر میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔
اگر کیلنڈر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی تو اگست حالیہ مہینوں میں سب سے زیادہ چھٹیوں والا مہینہ بن جائے گا، جس کے تحت ہفتہ وار 10 چھٹیاں ، وفاقی عام تعطیلات کی 2 چھٹیاں تو کل ممکنہ چھٹیاں 12 ملیں گی۔

