• Home  
  • LA-9 کوٹلی : غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ
- پاکستان

LA-9 کوٹلی : غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ

میرپور : آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک ن لیگ کے امیدوار آگے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے میں میرپور کے 13 حلقوں کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری […]

LA-9 کوٹلی : غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ

میرپور : آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک ن لیگ کے امیدوار آگے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے میں میرپور کے 13 حلقوں کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی ہدایت پر  میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہی۔

ایل اے 9 کوٹلی 2 نکیال کے 17 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے عمیر نعیم 5651 ووٹ لے کر آگے، جبکہ پی پی کےجاوید بڈھانوی نے 3551 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ میرپور ڈویژن میں پولنگ کا وقت شام پانچ بجے ختم ہونا تھا، ووٹرز کے غیرمعمولی ٹرن آؤٹ کے باعث پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا گیا تھا۔

میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے کچھ حلقوں میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، آئی پی پی اور جماعت اسلامی میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنےھ میں آیا۔ 6 حلقوں میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں سمیت 126 امیدوار مدمقابل تھے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.