میر پور : آزاد کشمیر انتخابات میں اپ سیٹ، ایل اے7 بھمبر 3 سٹی میں ن لیگ کے چوہدری طارق فاروق 35287ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی، غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق انہوں نے سابق وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کو شکست دی۔
آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک ن لیگ کے امیدوار آگے ہیں۔
آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور کے 13 حلقوں کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایل اے7سے آزاد امیدوار سابق وزیر اعظم چوہدری انوار الحق24997ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میرپور ڈویژن میں پولنگ پانچ بجے ختم ہونا تھی، ووٹرز کے غیرمعمولی ٹرن آؤٹ کے باعث پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا گیا تھا۔۔
میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے کچھ حلقوں میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، آئی پی پی اور جماعت اسلامی میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنےھ میں آیا۔ 6 حلقوں میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں سمیت 126 امیدوار مدمقابل تھے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر راجہ شکیل کا کہنا ہے کہ میرپور میں پولنگ کا عمل مجموعی طور پر پرامن رہا، پولنگ کے دوران ایک دو واقعات پیش آئے لیکن زیادہ شکایت نہیں آئی۔
میڈیا سے گفتگو میں راجہ شکیل کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ میرپور کا ووٹر ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے زیادہ ہوگا، پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مسلسل آرہے ہیں تاہم ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے میں وقت لگے گا۔
https://urdu.arynews.tv/azad-kashmir-elections-27-july-2026/

