• Home  
  • نیشنل چیمپئنز کپ کے شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان
- کھیل

نیشنل چیمپئنز کپ کے شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل چیمپئنز کپ کے شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 2026-27 اور آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز ہوگا، ون ڈے ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں […]

نیشنل چیمپئنز کپ کے شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل چیمپئنز کپ کے شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 2026-27 اور آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز ہوگا، ون ڈے ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت سات ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

نیشنل چیمپئنز کپ میں ڈے نائٹ میچز کا آغاز دوپہر تین بجے ہوگا۔

نیشنل سلیکشن کمیٹی نے 11 کھلاڑیوں کے چار اسکواڈز بنائے ہیں جبکہ ریزرو میں 13 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے، ٹیمیں ریزرو کھلاڑیوں کو انجری اور کنکشن کی صورت میں کھلا سکتی ہیں۔

نیشنل چیمپئنز شپ میں پاکستان گرینز،  پاکستان گولڈ،  پاکستان وائٹس اور پاکستان بلوز شرکت کریں گی، شاداب خان، شاہین آفریدی، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان ٹیموں کے کپتان ہوں گے۔

اعجاز جونیئر، مصباح الحق، اقبال امام اور اعزاز چیمہ ٹیموں کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

عبدالصمد، حیدر علی، معاز صداقت اور محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں کھیلیں گے جبکہ عرفات منہاس، حسن علی، شامل حسین، سفیان مقیم اور حسین طلعت، صاحبزادہ فرحان کی ٹیم میں ہوں گے۔

صائم ایوب کی ٹیم میں علی رضا، حارث رؤف، حسن نواز، خوشدل شاہ، وسیم جونیئر اور عثمان خان شامل ہیں، فخر زمان، محمد حسنین، سلمان مرزا، نسیم شاہ، اور سمیر منہاس شاداب خان کی قیادت کھیلیں گے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ون ڈے کرکٹ کے مواقع فراہم کرنے کا پلان ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.