• Home  
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کہاں جاپہنچا؟
- پاکستان

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کہاں جاپہنچا؟

کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ ہوا اور فی تولہ 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں […]

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کہاں جاپہنچا؟

کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ ہوا اور فی تولہ 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں یکمشت 4,000 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3,430 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 144 روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 40 ڈالر مہنگا ہوا، جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر سونے کی نئی قیمت 4,093 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی چمک میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 6 ہزار 397 روپے فی تولہ ہوگئی۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.