• Home  
  • گزشتہ 5 سالوں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں امیدواروں کی کمی کا انکشاف
- Uncategorized

گزشتہ 5 سالوں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں امیدواروں کی کمی کا انکشاف

کراچی : گزشتہ 5 سالوں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں امیدواروں کی کمی کا انکشاف سامنے آیا، رواں برس 2026 میں صرف 138,000 امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی شعبہ طب میں عدم دلچسپی تشویشناک حد تک بڑھنے لگی ہے اور گزشتہ 5 سال سے ایم ڈی کیٹ کے […]

کراچی : گزشتہ 5 سالوں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں امیدواروں کی کمی کا انکشاف سامنے آیا، رواں برس 2026 میں صرف 138,000 امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔

پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی شعبہ طب میں عدم دلچسپی تشویشناک حد تک بڑھنے لگی ہے اور گزشتہ 5 سال سے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں امیدواروں کی تعداد میں مسلسل اور نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ سال 2022 میں 204,253 امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ میں شرکت کی تھی، جبکہ 2023 میں یہ تعداد 180,534 اور 2024 میں 182,000 رہی۔

سال 2025 میں مزید کمی کے ساتھ 140,071 امیدوار سامنے آئے، جبکہ رواں برس 2026 میں صرف 138,000 امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی ہے اور یوں 2022 کے مقابلے میں اس سال 66 ہزار امیدوار کم رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

پی ایم اے نے پری میڈیکل کے طلبہ میں آتی اس نمایاں کمی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کا براہِ راست اثر مستقبل میں ملک میں ڈاکٹروں کی شدید قلت کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔

پی ایم اے کے مطابق رجسٹریشن پورٹل کو 17 سے 21 اگست تک خصوصی طور پر 5 روز کے لیے دوبارہ کھولا گیا تھا، لیکن اس توسیعی مدت کے دوران بھی صرف 2,063 اضافی امیدواروں نے ہی رجسٹریشن کروائی۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ٹیوشن فیسوں کے بوجھ اور بے تحاشا اضافے کو بھی نوجوانوں کی طبی پیشے سے بددلی اور عدم دلچسپی کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.