لاہور (16 ستمبر 2026): پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی جس سے ان کی مشکلات کا خاتمہ ہو گیا۔
سرکاری ملازمین کو اپنے مختلف امور کے لیے مختلف جگہوں پر رابطہ کرنا پڑتا ہے، جس سے ان کا قیمتی وقت ضائع اور سرکاری امور متاثر ہوتے ہیں۔
تاہم اب پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے ایک ڈیجیٹل ایپ بنائی ہے، جس کے ذریعے سرکاری ملازمین 10 سے زائد سروسز صرف ایک کلک پر حاصل کر سکتے ہیں۔
حکومت پنجاب کے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ نے HISDU App کے نام سے ایک ایپ بنائی ہے۔

سرکاری ملازمین اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اس ایک ایپ پر این او سی، ٹرانسفر، پروموشن، ڈیپوٹیشن، ریٹائرمنٹ، چھٹی کی درخواست، شکایت، مالی تلافی سمیت دیگر کئی خدمات صرف ایک کل کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔

