• Home  
  • اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
- پاکستان

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ مانیٹری کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پالیسی ریٹ کو موجودہ ریٹ 11 اعشاریہ 50 پر ہی برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مہنگائی کا پچھلے سالوں میں ٹرینڈ نیچے کی طرف تھا، جولائی […]

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ مانیٹری کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پالیسی ریٹ کو موجودہ ریٹ 11 اعشاریہ 50 پر ہی برقرار رکھا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مہنگائی کا پچھلے سالوں میں ٹرینڈ نیچے کی طرف تھا، جولائی سے فروری تک اوسط مہنگائی 5.5 فیصد تھی، مالی سال 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا جب کہ مالی سال2027 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی تناسب سے صفر سے ایک فیصد رہے گا۔

دوسری جانب ایف پی سی سی آئی نے پالیسی ریٹ 11.5 فیصد برقرار رکھنے کے فیصلے کی مذمت کی اور اسے ’معاشی سکڑاؤ پر مبنی پالیسی‘ قرار دیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے قائمقام صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ بلند شرح سود سے کاروباری سرگرمیاں مزید سست اور سرمایہ کاری متاثر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو شرح سود میں کمی کی توقع تھی تاکہ صنعت اور تجارت کو ریلیف مل سکے۔

ثاقب فیاض نے کہا کہ شرح سود برقرار رکھنے سے نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی اور معاشی بدحالی کی رفتار متاثر ہوگی۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.