• Home  
  • ماہرہ خان کا اپنے بیٹے اذلان عسکری کیلئے خاص پیغام
- Uncategorized

ماہرہ خان کا اپنے بیٹے اذلان عسکری کیلئے خاص پیغام

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے دوسری بار ماں بننے کی تیاریوں کے دوران اپنے بیٹے اذلان عسکری کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کرکے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنی دوسری پرگننسی کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا تھا، جس […]

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے دوسری بار ماں بننے کی تیاریوں کے دوران اپنے بیٹے اذلان عسکری کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کرکے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنی دوسری پرگننسی کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا تھا، جس کے بعد سے شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس اہم موقع پر اداکارہ نے اپنے بیٹے اذلان کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا ’ون اینڈ اونلی‘ قرار دیا، جس سے ماں بیٹے کے درمیان گہرے تعلق کی ایک بار پھر خوبصورت جھلک سامنے آئی۔

اداکارہ کے بیٹے ان کی زندگی کے اہم مراحل میں ان کے ساتھ رہے۔ ان کی دوسری شادی کے موقع پر بھی بیٹے نے اپنی والدہ کا ساتھ نبھایا اور انہیں شادی کی تقریب میں ساتھ لے کر چلتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی، ماہرہ خان

واضح رہے کہ ماہرہ پہلی مرتبہ 24 سال کی عمر میں ماں بنی تھیں اور اب 41 سال کی عمر میں اپنے دوسرے بچے کی آمد کے انتظار میں ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.