• Home  
  • سڑکوں پر (AI) سے آراستہ ٹریفک سنگلز نصب ہوں گے
- پاکستان

سڑکوں پر (AI) سے آراستہ ٹریفک سنگلز نصب ہوں گے

(27 جولائی 2026): ٹریفک مسائل کے حل اور شہریوں کے سفر کو پرسکون اور تیز تر بنانے کے لیے سڑکوں پر مصنوعی ذہانت سے آراستہ ٹریفک سگنل نصب ہوں گے۔ بلوچستان کی حکومت نے صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک مسائل کے حل اور شہریوں کو پر سکون اور تیز تر سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے […]

سڑکوں پر (AI) سے آراستہ ٹریفک سنگلز نصب ہوں گے

(27 جولائی 2026): ٹریفک مسائل کے حل اور شہریوں کے سفر کو پرسکون اور تیز تر بنانے کے لیے سڑکوں پر مصنوعی ذہانت سے آراستہ ٹریفک سگنل نصب ہوں گے۔

بلوچستان کی حکومت نے صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک مسائل کے حل اور شہریوں کو پر سکون اور تیز تر سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ کی شاہراہوں پر مصنوعی ذہانت سے آراستہ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کی حکمت عملی کے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ پر قابو پانے کے لیے جدید اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے متعلقہ اداروں کو موثر، پائیدار اور جدید ٹریفک نظام کے لیے مربوط اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اور محفوظ ٹریفک نظام حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح اور ٹریفک کے مسائل کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حل اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ اے آئی بیسڈ ٹریفک مینجمنٹ سے سفر کا دورانیہ کم اور شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.