• Home  
  • مسلسل بارشوں سے ریلوے پُل کو نقصان، لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن معطل
- پاکستان

مسلسل بارشوں سے ریلوے پُل کو نقصان، لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن معطل

لاہور (27 جولائی 2026): پنجاب میں مسلسل بارشوں کے باعث ریلوے پل کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے لاہور فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ نیوز کے مطابق پنجاب میں مسلسل اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث دیگر تنصیبات کے ساتھ شیخوپورہ اور مسان […]

مسلسل بارشوں سے ریلوے پُل کو نقصان لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن معطل

لاہور (27 جولائی 2026): پنجاب میں مسلسل بارشوں کے باعث ریلوے پل کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے لاہور فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

نیوز کے مطابق پنجاب میں مسلسل اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث دیگر تنصیبات کے ساتھ شیخوپورہ اور مسان کالر اسٹیشن کے درمیان سیلابی پانی سے ریلوے پل متاثر ہوا ہے۔

مذکورہ واقعے کے بعد محکمہ ریلوے نے لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرینوں کی آمدو رفت معطل کر دی ہے اور متعدد ٹرینوں کی روانگی منسوخ کرنے کے ساتھ بعض کے روٹ تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے فیصل آباد جانے والی بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس تا حکم ثانی معطل رہیں گی جب کہ شالیمار اور قراقرم ایکسپریس کو اب ساہیوال کے راستے کراچی بھیجا جائے گا۔

اس کے علاوہ لاہور اور میانوالی کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس براستہ لالہ موسیٰ جائے گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ قلعہ شیخوپورہ اور مسان کے درمیان کا سیکشن شدید بارش اور سیلاب کے باعث متاثر ہوا جس کے باعث حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر لاہور فیصل آباد روٹ پر ٹرین کی آمدورفت روک دی۔

حکام نے بتایا کہ تباہ شدہ پل اور متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے مرمت کا کام جاری ہے۔ بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد ٹرین سروس معمول پر آجائے گی۔

پاکستان ریلویز نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر سے پہلے اپنی متعلقہ ٹرینوں کی تازہ ترین صورتحال چیک کریں، تاکہ کسی پریشانی سے بچ سکیں۔

 

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.