• Home  
  • بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور کی تصاویر وائرل، تعلقات کی تصدیق
- کھیل

بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور کی تصاویر وائرل، تعلقات کی تصدیق

نئی دہلی(27 جولائی 2026): بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے پنجابی ماڈل اور اداکارہ سمرین کور کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کردی ہے۔ بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ اور ماڈل سمرین کور کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے مبینہ رومانوی تعلقات سے متعلق ہفتوں سے جاری چہ مگوئیوں کا خاتمہ […]

بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور کی تصاویر وائرل، تعلقات کی تصدیق

نئی دہلی(27 جولائی 2026): بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے پنجابی ماڈل اور اداکارہ سمرین کور کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ اور ماڈل سمرین کور کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے مبینہ رومانوی تعلقات سے متعلق ہفتوں سے جاری چہ مگوئیوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ کرکٹر نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے اپنے رشتے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arshdeep Singh (@_arshdeep.singh__)

اتوار کے روز ارشدیپ نے سوشل میڈیا پر سمرین کور کے ساتھ دو تصاویر شیئر کیں جن میں جوڑے کو ایک دوسرے کے قریب دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس پوسٹ کے ساتھ سادہ سا کیپشن لکھا، ’’مائی پرسن‘‘ جس کے ذریعے انہوں نے پہلی بار عوامی سطح پر اپنے تعلقات کو تسلیم کیا ہے۔

سمرین کور کون ہیں؟

7 ستمبر 1999 کو جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والی سمرین کور ایک اداکارہ، ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔ انہوں نے پونے کے سمبیوسس کالج آف آرٹس اینڈ کامرس سے بی کام  مکمل کرنے کے بعد ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

انہوں نے فیمینا مس انڈیا 2018 کے مقابلے میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کی اور فائنلسٹ رہیں۔ اس کے علاوہ وہ زی فائیو کی ویب سیریز ’نیل پالش‘، فلموں ’83‘ اور ’سردار دار جی 2‘ کے ساتھ ساتھ جوبن نوٹیال، بادشاہ اور گرو رندھاوا جیسے نامور گلوکاروں کی موسیقی ویڈیوز میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

ارشدیپ اور سمرین کے تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں آئی پی ایل 2026 کے دوران اس وقت زور پکڑ گئی تھیں جب ایک وائرل اسنیپ چیٹ پوسٹ میں کرکٹر کو ایک خاتون کا ہاتھ پکڑے ہوئے دکھایا گیا تھا، جسے شائقین نے سمرین کور قرار دیا تھا۔

اس کے علاوہ سمرین کو ممبئی اور چنڈی گڑھ میں پنجاب کنگز کے میچز کے دوران اسٹیڈیم میں بھی بارہا دیکھا گیا تھا، جس نے ان افواہوں کو مزید ہوا دی تھی، تاہم اب ارشدیپ کے باضابطہ اعلان کے بعد تمام قیاس آرائیاں ختم ہو گئی ہیں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.