لاہور (27 جولائی 2026): پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی خرید وفروخت کے لیے اب نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر گھر بیٹھے بائیومیٹرک کی جا سکتی ہے۔
حکومت پنجاب نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے اشتراک سے گاڑیوں کی خرید وفروخت کرنے والے شہریوں اور کاروباری افراد کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔
اس منصوبے کے تحت اب گاڑی کی خرید وفروخت کرنے والے افراد کو اپنی بائیومیٹرک تصدیق کے لیے متعلقہ ادارے کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ نادار کی پاک آئی ڈی کے ذریعے ہی گھر بیٹھے با آسانی اپنی بائیومیٹرک تصدیق کر کے متعلقہ دفتر جا کر گاڑی کے ٹرانسفر کی کارروائی مختصر وقت میں مکمل کر سکتا ہے۔
گھر بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق کیسے کریں: اس کا مکمل طریقہ جاننے اور ٹرانسفر کے عمل کو مزید تیز، سہل اور آسان بنانے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

