اسلام آباد : پہلا نشانِ حیدر پانے والے کیپٹن سرور شہید کو 78 ویں یومِ شہادت کے موقع پر صدر آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کےسربراہان نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق پہلا “نشانِ حیدر” حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یومِ شہادت آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
مادرِ وطن کے دفاع اور آزادیِ کشمیر کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اس ہیرو کو پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت اور پوری قوم نے شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
کیپٹن محمد سرور شہید کے یومِ شہادت کے موقع پر ان کے آبائی علاقے گوجرخان کے موضع سنگھوری میں واقع یادگارِ شہید پر ایک پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل محمد عاصم نے شہید کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور ملک و ملت کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگیں۔
اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی عظمت کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں روایتی فوجی سلامی پیش کی۔
پاک فوج کئ شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مشترکہ طور پر شہید کی لازوال قربانی کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی جرات، استقامت اور بے لوث قومی جذبے کی ایک ایسی لازوال علامت ہے جو ہمیشہ ہماری آنے والی نسلوں کے دلوں میں حب الوطنی کی شمع روشن رکھے گی۔”
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیپٹن سرور شہید نے آزادیِ کشمیر کے معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے شجاعت اور حب الوطنی کی وہ لازوال مثال قائم کی ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
وزیر اعظم نے بہادر سپوت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم آج ملک کا پہلا نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن سرور شہید کی بے مثال جرأت وبہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی: وزی
پاک افواج میں نشانِ حیدر پانے والے پہلےشہید کیپٹن سرورشہید کا اٹھترواں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج ، سیاسی وعسکری قیادت نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
نیٹ کیپٹن محمد سرور شہید کا اٹھترواں یومِ شہادت۔۔ صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل، افواج کا خراجِ عقیدت پہلا نشانِ حیدرکااعزازپانےوالےبہادرسپوت کوقوم کا سلام۔ نیٹ گوجرخان میں میجرجنرل محمد عاصم نے کیپٹن سرورشہید کی یاد گارپرپھول رکھےاورفاتحہ خوانی کی۔۔ پاک فوج کےچاق چوبند دستےنےسلامی پیش کی۔۔ نیٹ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر ایڈمرل نوید اشرف اور ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو نےشہید کوخراج عقیدت پیش کیا۔۔ نیٹ آئی ایس پی آرکاکہناہےکیپٹن سرور شہید کی قربانی جرات، استقامت اوربےلوث قومی جذبےکی لازوال علامت ہے نیٹ صدرمملکت آصف زرداری نےپیغام میں کہا سرورشہید نے آزادی کشمیر کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرکےشجاعت اورحب الوطنی کی لازوال مثال قائم کی۔۔ نیٹ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا قوم آج ملک کےپہلے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن سرور شہید کو جرأت وبہادری پرخراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ نیٹ وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا سرور شہید نے جان قربان کرکےنئی نسل کیلئے مثال قائم کی۔ ان کی جرات اور بہادری ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گ

