• Home  
  • سری لنکا میں ویزا فری انٹری! پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری
- پاکستان

سری لنکا میں ویزا فری انٹری! پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری

(24 جولائی 2026): سری لنکا نے پاکستانی شہریوں کو مفت ویزا دینے کا اعلان کر دیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور عوامی روابط کو فروغ دینا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تعینات سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیوا پاتھووالا نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستانی شہریوں کی […]

سری لنکا میں ویزا فری انٹری! پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری

(24 جولائی 2026): سری لنکا نے پاکستانی شہریوں کو مفت ویزا دینے کا اعلان کر دیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور عوامی روابط کو فروغ دینا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تعینات سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیوا پاتھووالا نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستانی شہریوں کی آن لائن ویزا درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

سری لنکن قونصل جنرل کے مطابق یہ اقدام تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آسان سفری طریقہ کار سے کاروباری شخصیات، طلبہ اور سیاحوں کے درمیان تبادلوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

سری لنکا پاکستانی مسافروں کیلیے خود کو ایک بہترین سیاحتی مقام کے طور پر متحرک انداز میں پیش کر رہا ہے، جہاں ساحل سمندر، ثقافتی ورثے کے مقامات، وائلڈ لائف پارکس اور پہاڑی تفریحی مقامات جیسی دلکش جگہیں موجود ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.