وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کے ایڈیشنل سیکریٹری ہمایوں خان نے تین روزہ توانائی اور الیکٹرک موبیلٹی نمائش کا افتتاح کر دیا
لاہور، 24 جولائی 2026: ایکسپو سینٹر لاہور میں الیکٹریکسٹی پاکستان اور ای وی ایس ورلڈ نمائشوں کا آغاز ہو گیا، جس کا افتتاح وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کے ایڈیشنل سیکریٹری ہمایوں خان نے کیا۔ فیکٹ ایگزیبیشنز کے زیرِ اہتمام 24 سے 26 جولائی تک جاری رہنے والی اس تین روزہ نمائش میں 120 سے زائد قومی و بین الاقوامی کمپنیاں جو توانائی، بجلی اور الیکٹرک موبیلٹی کے شعبوں میں جدید ترین ٹیکنالوجیز اور اختراعی حل پیش کر رہی ہیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کے ایڈیشنل سیکریٹری ہمایوں خان نے پاکستان میں توانائی اہداف کے حصول میں جدت اور اشتراکِ عمل کی اہمیت پر زور دیا۔”الیکٹریکسٹی پاکستان اور ای وی ایس ورلڈ جیسی نمائشیں صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی پر مبنی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ صاف اور اسمارٹ توانائی کی طرف منتقلی کے اس دور میں، مقامی اور بین الاقوامی اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم
پر دیکھنا خوش آئند ہے۔ یہ پاکستان کے پائیدار مستقبل کی تعمیر کی سمت ایک اہم قدم ہے۔”
الیکٹریکسٹی پاکستان توانائی، بجلی اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبوں میں کلیدی ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جو توانائی کی کارکردگی اور دیرپا تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ای وی ایس ورلڈ میں الیکٹرک گاڑیوں، بیٹری اسٹوریج، چارجنگ انفراسٹرکچر اور پائیدار نقل و
حمل کے جدید حل پیش کیے جا رہے ہیں۔
فیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی نے تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”یہ نمائش صرف ٹیکنالوجی کے بارے میں نہیں، بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کی تشکیل کے بارے میں ہے۔ ہم ایک ایسا پلیٹ فارم بنا رہے ہیں جہاں عالمی جدت، مقامی عزم سے ہم آہنگ ہو کر وہ حل تخلیق کرے
جو واقعی اہمیت رکھتے ہیں۔”
یہ نمائش پالیسی سازوں، ماہرین، توانائی فراہم کرنے والے اداروں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ایک جگہ اکٹھا کر کے صنعت کے باہمی مکالمے اور اشتراک کے لیے ایک کلیدی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ پائیداری کو بنیاد بناتے ہوئے، الیکٹریسٹی پاکستان اور ای وی ایس ورلڈ پاکستان کو ایک مضبوط، مربوط اور ماحول دوست توانائی کے مستقبل کی جانب تیزی سے لے جانے کے مشن پر گامزن ہیں۔

