• Home  
  • سندھ کے امتحانات میں آن اسکرین مارکنگ سسٹم خودکار رزلٹ سسٹم نافذ
- پاکستان

سندھ کے امتحانات میں آن اسکرین مارکنگ سسٹم خودکار رزلٹ سسٹم نافذ

کراچی : سندھ کے تعلیمی بورڈز میں ایگزامینیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی منظوری دے دی گئی، جس کے تحت اب امتحانات میں او ایم آر سسٹم، آن اسکرین مارکنگ اور خودکار رزلٹ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے “سندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اصلاحاتی پیکیج 2026” کی منظوری […]

سندھ کے امتحانات میں آن اسکرین مارکنگ سسٹم خودکار رزلٹ سسٹم نافذ

کراچی : سندھ کے تعلیمی بورڈز میں ایگزامینیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی منظوری دے دی گئی، جس کے تحت اب امتحانات میں او ایم آر سسٹم، آن اسکرین مارکنگ اور خودکار رزلٹ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے “سندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اصلاحاتی پیکیج 2026” کی منظوری دے دی، جس کے تحت صوبے کے تمام 7 تعلیمی بورڈز میں امتحانی نظام اور ڈیجیٹل خدمات کو جدید بنایا جائے گا۔

تعلیمی بورڈز میں ایگزامینیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق اب امتحانات میں او ایم آر سسٹم، آن اسکرین مارکنگ اور خودکار رزلٹ سسٹم نافذ کیا جائے گا، جس سے نتائج کی تیاری میں انسانی غلطی کا امکان ختم ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ طلبہ کو اب کیو آر کوڈ پر مبنی ڈیجیٹل اسناد جاری کی جائیں گی اور اسناد کی آن لائن تصدیق بھی ممکن ہو سکے گی۔

کابینہ نے اصلاحاتی پیکیج کو نافذ کرنے کے لیے 24 ماہ کا عملدرآمد پلان منظور کر لیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان اصلاحات کو قانونی شکل دینے کے لیے ضروری قانون سازی کی تجاویز جلد از جلد پیش کرے۔

دوسری جانب تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی تعنیاتی کے لیے عمر کی حد 55 سال سے بڑھا کر 63 سال کرنے کی منظوری دی گئی ہے، تاکہ زیادہ تجربہ کار امیدواروں کو بورڈز کی سربراہی کے مواقع مل سکیں۔

میٹرک بورڈ کراچی اور انٹرمیڈیٹ بورڈ حیدرآباد کے چیئرمینز کی آسامیاں دوبارہ مشتہر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ تاہم، واضح کیا گیا ہے کہ جن امیدواروں نے پہلے سے درخواستیں دے رکھی ہیں، ان کی درخواستیں برقرار رہیں گی اور ان پر غور کیا جائے گا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.